نگرنگرسے

سیکٹر جی میں طالبہ کی مبینہ خود کشی، تفتیش کا دائرہ کار وسیع

اسلام آباد(کھوج نیوز) پولیس نے تھانہ رمناکے سیکٹرجی 10 میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر مختلف زاویوں سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آئیگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کے مطابق لائبہ اعلی تعلیم کے لئے بیرون ملک جاناچاہتی تھی، طالبہ کوبیرون ملک یونیورسٹی میں داخلے کے لیے ایجنٹ نے جعلی لیٹر بناکر دیا تھا۔ اہلخانہ نے بتایا کہ لائبہ نے اسلامی یونیورسٹی سے گولڈ میڈل کے ساتھ بی ایس کیا، بیرون ملک جانے کے لیے ایک کنسلٹنٹ نے امریکی یونیورسٹی میں داخلہ کرانے کے لیے 70 لاکھ روپے مانگے، لڑکی کا والد موٹرسائیکل پر دودھ فروخت کرکے بچوں کو پڑھا رہا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق کرائے کے فلیٹ پر رہنے والے والد نے پلاٹ بیچ کر 21 لاکھ کیش ایجنٹ کو دیا، باقی رقم کا انتظام کرنے کے لیے لڑکی کی والدہ کا زیور بینک میں رکھوایا گیا، طالبہ نے یونیورسٹی میں داخلے کے ڈاکومنٹس چیک کرائے تو سب جعلی نکلے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button