سوشل ایشوز

دسمبر، جنوری اور فروری میں صارفین پر بجلی بم گرنے کا امکان

اسلام آباد(کھوج نیوز) دسمبر ، جنوری اور فروری میں صارفین پر بجلی بم گرنے کا امکان ہے، اس حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا ہے کہ دسمبر، جنوری اور فروری مہنگی بجلی سے متعلق کافی مشکل ہوسکتے ہیں، ان 3 ماہ میں فیول پرائس ایڈجسٹ 2 سے 3 گنا بڑھے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں فیول کی بلند قیمتیں بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو اوپر لے جائیں گی، گزشتہ مہنیوں میں 2گھنٹے لوڈ مینجمنٹ سمیت فیول پرائس بوجھ کم رکھنیکی بھرپورکوشش کی گئی تاہم اب ایل این جی سمیت عالمی منڈی میں فیول کی قیمتیں بہت اوپر جا چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی،کوئلے اور دیگر فیول کی قیمتیں بجلی پیداواری لاگت کو مہنگا ترین بنارہی ہیں جب کہ سردیوں میں پاور پلانٹس کو مقامی گیس سپلائی بھی بڑا مسئلہ ہوگا، سردیوں میں مقامی گیس سپلائی گھریلو صارفین کے لیے بھی ناکافی ہوتی ہے جس کے سبب سردیوں میں پن بجلی کی بہت کم پیداوار کے باعث مہنگے فیول استعمال کرنا پڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button