سوشل ایشوز

لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بسنت کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب حکومت نے لاہوریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بسنت کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ، یہ تاریخ کون کونسی ہیں؟ تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ احمد جاوید کی زیر صدارت بسنت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں محفوظ بسنت 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو منائی جائے گی۔سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی تاریں چھت کے قریب ہونے پر عمارت کے مالک انہیں محفوظ بنانے کے پابند ہیں، ڈپٹی کمشنر مقررہ حد کے مطابق پتنگ و ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت کی نگرانی کریں۔

احمد جاوید نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر پرانی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کا مکمل معائنہ کروائیں، غیر تسلی بخش رپورٹ پرڈپٹی کمشنر کمزور عمارت پر پتنگ بازی پر پابندی عائد کریں، پتنگ بازی کیلئے استعمال ہونے والی چھت کی پائیداری کی ذمہ داری مالک مکان پر ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ شہر میں کسی غیر محفوظ چھت پر پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی، 31 دسمبر 2026 سے قبل چھتوں پر کم از کم ساڑھے 3 فٹ کی حفاظتی دیوار تعمیر کرنا لازم ہے جب کہ اجازت یافتہ مقامات پر چھتوں کی مرمت کروائی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button