نگرنگرسے
لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 12افراد جاں بحق

لسبیلہ (کھوج نیوز) لسبیلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ لسبیلہ میں اوتھل زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا جہاں ویگن اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں جنہوں نے فوری لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔



