نگرنگرسے

دکانداروں کی من مانیاں، ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر کے دکانداروں نے اپنی من مانیاں کرنا شروع کر دی ہیں جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے اور غریب دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں ایل پی جی600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔گھریلو سلنڈر کی قیمت 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور میں ایل پی جی کی سرکاری قیمت280 روپے جب کہ دکاندار کی من مانی قیمت ساڑھے 500 روپے فی کلو ہوگئی۔ کراچی میں مرغی ساڑھے 700 روپے فی کلو ہوگئی۔کراچی اور لاہور میں گندم کا آٹا 190 روپے فی کلو ہوگیا۔ کوئٹہ میں 20 کلو آٹیکا تھیلا 3 ہزار 330 روپے کا ہوگیا ۔

بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ خضدار ، چاغی، واشک،کیچ اور دیگر اضلاع میں 50 کلو آٹے کی بوری 8 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی۔ صوبائی کابینہ کی منظوری کے باوجود گندم کی خریداری تاحال نہ ہو سکی۔ ذرا ئع کے مطابق صوبائی حکومت نے 5 لاکھ 75 ہزار بوریاں گندم خریدنی تھی اب تک ایک لاکھ بوری بھی خریدی نہ جاسکی۔ کوئٹہ میں سبزیوں،گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں بھی بیس بیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button