ٹیکنالوجی
چیٹ جی پی ٹی میں نئے فیچر کا اضافہ، صارفین حیران

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیٹ جی پی ٹی دنیا کا مقبول ترین آر ٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ ہے جس کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے اب اس میں ایک اور نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اسے ایسے افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنی ڈیوائسز دیگر افراد سے شیئر کرتے ہیں۔ یہ فیچر واٹس ایپ کے چیٹ لاک کی طرح ہی کام کرتا ہے، یعنی چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ کی جانے والی حساس یا ذاتی گفتگو کو 4 ہندسوں کے پن کوڈ، فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی کے لاک کرسکتے ہیں۔ جب کسی چیٹ کو لاک کیا جائے گا، تو وہ عام ہسٹری، پن چیٹس اور سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آتی۔ اس تک رسائی پراجیکٹس میں لاکڈ چیٹس کے فولڈر میں ہوتی ہے۔



