کھیل

سہ ملکی سیریز، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 303رنز کا ہدف

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دے دیاجبکہ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی سیریز کے سلسلے میں راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کھیل کے آغاز میں ہی پاکستان کے ابتدائی بیٹرز ناکام ہوگئے، کھیل کی پہلی ہی گیند پر فخر زمان گس اٹکنسن کی گیند پر روٹ کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر31 کے مجموعی اسکور پر سونی بیکر کا نشانہ بنے۔ پاکستان ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب ٹیم کا مجموعی اسکور 59 تھا ایسے میں بابراعظم 34 رنز بنا کر ول جیک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس موقع پر حسن نواز اور عرفات منہاس نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ حسن نواز نے 74 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ عرفات منہاس نے58 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ان کے علاوہ فہیم اشرف نے 39، سعد بیگ نے 35 اور سلمان آغا نے 16 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 اورگس اٹکنسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button