سوشل ایشوز

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا یا کمی؟

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی یا اضافہ؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فی تولہ سونے کا بھاؤ900 روپے کم ہوکر 4 لاکھ34 ہزار 536 روپے ہوگیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کا بھاؤ772 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 72ہزار 5سو 44 روپے ہوگیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ9 ڈالر کم ہوکر 4120 ڈالر ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button