ٹیکنالوجی

آئی فون 18 ، 18ای اور آئی فون ایئر 2 کو متعارف کروانے کی تاریخ فائنل

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اپیل کمپنی کی جانب سے آئی فون 18 ، 18 ای اور آئی فون ایئر 2کو کب متعارف کروایا جائے گا اس حوالے سے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 18، آئی فون 18 ای اور آئی فون ائیر 2 کو 2027 کے موسم بہار میں متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 میں اے 20 چپ اور ایپل سی 2 موڈیم موجود ہوگا جبکہ اس کی قیمت 899 ڈالرز سے شروع ہوگی، جو کہ آئی فون 17 کے مقابلے میں 100 ڈالرز زیادہ ہوگی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آئی فون 18 کی پروڈکشن نومبر کے آخر تک شروع ہو جائے گی جبکہ مارچ 2027 میں اسے آئی فون 18 ای کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔

آئی فون ائیر 2 میں اس بار ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جبکہ بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہوگی۔ آئی فون ائیر 2 کو بھی آئی فون 18 اور 18 ای کے ساتھ 12 یا 19 مارچ کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ ایپل کے لیے اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل بہت اہم ہوتا ہے کیونکہ اس وقت بھی آئی فون 17 دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button