پاکستان

پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو دعوت، حکومتی حلقوں میں صف ماتم بچھ گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو کس لیے دعوت دی اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد حکومتی حلقوں میں صف ماتم بچھ گیااور ایک نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس نے پی ٹی آئی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے تاہم اپوزیشن نے کمیٹی میں شرکت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے چند گھنٹوں میں پی پی وفد کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں علامہ راجہ ناصر عباس نے انتخابات میں شفافیت مؤثربنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی 2024 کے عام انتخابات، ضمنی انتخابات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلیوں کا جائزہ لے گی، دھاندلیوں کے ذمہ داران کا تعین کرکے آئندہ کے لیے اس کا راستہ روکے گی جب کہ کمیٹی شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔ اس موقع پر شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن نے جواب کے لئے مشاورت کا وقت مانگا ہے اور امید ہے مثبت جواب ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button