سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد یکدم اضافہ

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل کمی کے بعد یکدم اضافہ دیکھنے میں آیا، سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے تمام تر اعدادو شمار سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4لاکھ 23ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار28 روپے ہوگئی ہے۔



