پاکستان

عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع مگر کتنی؟

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظر بندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے مگر کتنی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں جمع کرائی گئی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان، عظمی خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30روزکی توسیع کردی گئی ہے۔

سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تینوں کی نظر بندی میں دوبارہ توسیع کی تجویز بھیجی جس پر حکومت نے نظربندی میں 7 اکتوبر کو توسیع کی۔ اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ نظری بندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی نے جاری کیا ،آپ نے درخواست میں ڈی سی کو فریق نہیں بنایا، آپ کو علم ہونا چاہیے عدالت آپ کی درخواست سے باہر جاکر کوئی آرڈر نہیں کرسکتی۔ بعد ازاں عدالت نے عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button