نگرنگرسے

59لڑکیوں کے موبائل فونز لیکر فرار ہونیوالا ملزم گرفتار

کراچی (کھوج نیوز) کراچی میں مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بالآ خر 59 لڑکیوں کے موبائل فونز لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کوگڈاپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمت کا جھانسا دے کر لڑکیوں کوبلایا اور موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اورپستول برآمد ہوئے ہیں، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نیکی تھی، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button