سہ ملکی سیریز، صائم ایوب آئوٹ، صاحبزادہ فرحان کی انٹری

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں قومی ٹیم کے اوپنر بیٹسمین صائم ایوب کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان کو طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بیٹنگ پر کام کرنے کے لیے ریلیز کرنے کا کہا تھا جس پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی طور پر صائم ایوب کی درخواست کو منظور کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے صائم ایوب کے فیصلے کو سراہا گیا ہے۔ پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے اور اب صاحبزادہ فرحان جلد اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان نیپال پریمئیر لیگ کے لیے کھٹمنڈو میں ہیں اور انہیں نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔



