کھیل

معاذ صداقت کا سوشل میڈیا پر چرچہ، ویڈیو وائرل

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے نوجوان بلے باز معاذ صداقت نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلکش بیٹنگ سے شائقین کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر چرچہ چل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ معاذ نے اپنے کیریئر کی دوسری ہی گیند پر سری لنکن فاسٹ بولر ایشان مالنگا کی آف اسٹمپ سے باہر پڑنے والی فل لینتھ گیند پر شاندار نولک سکس جڑ دیا جس نے گرانڈ میں موجود تماشائیوں کو خوب محظوظ کیا۔ نوجوان بیٹر نے اسی اوور میں ایک اور چھکا لگا کر اپنی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ معاذ کے ان منفرد شاٹس نے نہ صرف میچ میں سنسنی پیدا کی بلکہ ان کی صلاحیتوں اور اعتماد کو بھی نمایاں کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button