انٹرنیشنل

ٹرمپ نے پک ایکس مائونٹین پر حملہ کی دھمکی لگا دی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے ان کے ایٹمی پروگرام سے منسلک پک ایکس مائونٹین پر حملہ کی دھمکی لگا دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔ ایران کی زیرِ زمین ایٹمی تنصیبات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ان کی ایٹمی صلاحیت لاکھوں ٹن وزنی پہاڑ کے نیچے دفن ہے۔ اب ہم ‘پک ایکس مانٹین’ کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں وہاں جانا پڑ سکتا ہے، ہم اس پر حملہ کریں گے اور اسے تیزی سے تباہ کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے کیونکہ اگر ان کے پاس یہ ہتھیار آ گیا تو وہ اسے لازمی استعمال کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button