انٹرنیشنل

یمنی حوثی چین کی مدد سے کونسا خطرناک ہتھیار بنا رہے ہیں؟

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے حوثی چین کی مدد سے کونسا خطرناک ہتھیار بنا رہے ہیں؟ اس حوالے سے امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تنازعات والے خطوں میں ہتھیاروں کی سپلائی چین پر کام کرنے والے گروپ ‘کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ’ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے ایک چینی سپلائر سے ایران کے طاقتور ترین ہتھیاروں میں سے ایک ‘خیبر شکن’ نامی گائیڈڈ میزائل کا مقامی ورژن بنانے کے لیے درکار پرزے منگوائے ہیں۔

اس حوثی میزائل کی رینج تقریبا 1200 میل ہو گی جس کا مطلب ہے کہ پورا سعودی عرب اور اسرائیل اس کی زد میں آ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ‘خیبر شکن’ میزائل فضائی دفاعی نظام کو باآسانی چکمہ دے کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کی وجہ سے زیادہ مہلک سمجھا جاتا ہے۔ یہ رپورٹ گزشتہ سال یمنی حکام کی جانب سے روکی گئی دو شپمنٹس کی معلومات پر مبنی ہے جن میں دیگر سامان کے ساتھ میزائل کے آلات بھی چھپائے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button