پاکستان

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر کیا کر رہے ہیں؟ ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر کیا کر رہے ہیں؟ ا س حوالے سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مراد سعید کی جو موجودہ لوکیشن ہے وہ افغانستان کی ہے، مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری نیک نیتی کے ساتھ ان کو مذاکرات میں وہ سب کچھ آفر کر دیا جو ان کی ڈیمانڈ تھی، مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار سہیل آفریدی اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص مراد سعید کا ہے۔

رانا ثنا نے کہا سیاسی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے یا معاملہ فہمی کرنے پر ان کا یقین ہی نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں علی امین گنڈا پور کو کوئی ذمہ داری نہیں مل رہی اور اس وقت خیبرپختونخوا کے لیے جو سیٹ اپ بنایا گیا ہے وہ سوچ سمجھ کر بنایا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا سہیل آفریدی کو وزیراعلی بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے، بتایا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button