پاکستان

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کا بیان، صوبہ میں نئی بحث کا آغاز

پشاور (کھوج نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے اپنے محکمے کے متعلق مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ کے پی پولیس کی ذمہ داریاں باقی صوبوں کی پولیس سے منفرد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاس پشاور میں پولیس شہداء کے ورثا کو پلاٹس کے لیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی کے پی کا کہنا تھا شہداء کے ورثاء کے لیے ہم نے جو وعدہ کیا تھا اسی پر ہم پلاٹس دے رہے ہیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ پولیس شہدا پیکیج میں اضافے پر غور کیا جا رہا ہے،کے پی پولیس نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری پوری ہے، خیبرپختونخوا پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کے پی پولیس کی ذمہ داریاں باقی صوبوں کی پولیس سے منفرد ہیں، ساری قوم نے اپنی چٹان کے حوصلے والی پولیس کو مانا ہے، صوبے کی خوشحالی اور امن کے قیام کے لیے ہم مزید کام کریں گے، شہداء کے ورثاء کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button