انٹرنیشنل
کولمبیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھول دیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) کولمبیا نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول دیا ہے جبکہ کولمبیا بھی دیگر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق واضح رہے کہ اسرائیل کے لیے دنیا کے بیشتر ممالک کے سفارت خانے تل ابیب میں موجود ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ یروشلم کی حیثیت کا فیصلہ مسئلہ فلسطین کے حتمی حل کے ساتھ ہونا چاہیے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدعون صاعر نے سفارت خانے کی مہمانوں کی کتاب میں دستخط کرتے ہوئے اس تقریب کو ریاستِ اسرائیل اور بیت المقدس کے لیے ایک اہم دن قرار دیا۔ انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے کولمبیا کے نئے کے صدر ابیلارڈو ڈی لا ایسپریلا نے جولائی میں اس سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کا اعلان کیا تھا جو کہ سابق صدر گستاوو پیٹرو کی پالیسی سے بالکل برعکس ہے۔



