انٹرنیشنل

آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کی ہلاکت میں ملوث مجرم کی سزا معطل کیوں ہوئی؟

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کی ہلاکت میں ملوث مجرم کی سزا معطل کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے تمام ترتفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق جرم قبول کرنے پر 20 سال کے ڈرائیور کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ عدالت نے ملزم پر 10 سال تک ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی بھی لگائی ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ عدالت نے اچھا رویہ اپنانے کی ضمانت پر مجرم کی 2 سال قید کی سزا معطل کردی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ایڈیلیڈ میں 20 سال کی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھی، نوجوان ڈرائیور سڑک پر بیٹھی طالبہ کو گاڑی مارتا ہوا فرارہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button