پاکستان

وطن کی خاطر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: فیصل کریم کنڈی

پشاور(کھوج نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کے لوگوں کے لیے سرنگ سے نکل کر روشنی کی طرف آگئے ہیں اور وطن کی خاطر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بارڈر سے متعلق مشکلات ضرور ہیں لیکن وطن کی خاطر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، تاریخیں دینے والے پہلے ہی بدنام ہو چکے ہیں، ہم صوبے کے لوگوں کے لیے سرنگ سے نکل کر روشنی کی طرف آگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، آٹے کا مسئلہ حل کریں گے، وفاق سے پہلے بھی لڑ رہا تھا، اب بھی لڑوں گا، اب اونر شپ ہوگی، ہم ترقیاتی کام کریں گے لیکن پہلے امن ترجیح ہے، امن کے لیے فنڈز پر کٹ بھی لگانا ہوا لگائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے لوگوں کی تجاویز کو سنیں گے، میری مشہوری کراچی سے کی، اسلام آباد سے کرا لیتے تو اچھا تھا، 13 سال سے جو وفاق سے دہشتگردی کے خلاف پالیسی آتی تھی وہ اون نہیں کرتے تھے، ہم اس پالیسی کو اون کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button