پاکستان

سعودی عرب پر مسلسل حملے، پاکستان کا مزاحمتی بیان، دشمن پریشان

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب مسلسل ہونے والے حملوں پر پاکستان نے مزاحمتی بیان دیا جس کے بعد دشمن ممالک میں کھلبلی مچ گئی ہے جبکہ سعودیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شہری آبادی اور اہم تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہیں، حملوں میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور اس کے دفاعی اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا، چاروں ممالک سعودی عرب پر حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور استحکام کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تعاون کے عزم پر قائم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button