انٹرنیشنل

وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کونسے سے امتحان میں فیل ہوئیں؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہائوس پریس سیکرٹری کیٹی زکریا کون سے امتحان میں فیل ہوئیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ2011 میں پیپرڈائن یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کیٹی زکریا کا نام امریکا کی تمام 50 ریاستوں یا ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں سے کسی بھی بار ایسوسی ایشن کے ریکارڈ میں بطورِ وکیل درج نہیں ہے۔ تنقید میں اضافے کے بعد کیٹی زکریا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پہلی کوشش میں بار کا امتحان پاس نہیں کر سکی تھیں اور انہوں نے دوسری بار یہ امتحان دیا ہی نہیں۔ انہوں نے خود کو وکیل کہلاوانے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے قانونی شعبے کے افراد سے مشورہ کیا تھا جنہوں نے انہیں بتایا تھا کہ خود کو وکیل قرار دینا اور قانونی تجزیہ فراہم کرنا قابلِ قبول ہے، بشرطیکہ وہ باقاعدہ قانونی مشورہ نہ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button