شوبز

ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد زخموں کی اصل ویڈیو جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے زخموں کی اصل ویڈیو جاری کر دی گئی ہے، ان کی پر 18تاریخ والے دن جان لیوا حملہ ہوا تھا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا، اس وقت اداکار فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے۔ فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے لیکن ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اداکار پر قاتلانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز اور قیاس آرئیاں جاری تھیں جس پر ٹیم کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں اداکار کے پورے ہاتھ اور بازو پر زخموں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیم کی جانب سے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی معلومات کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔ اداکار کی ٹیم نے خبردار بھی کیا کہ ایسا مواد تخلیق کرنے، اسے فروغ دینے یا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button