ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں حیران کن فیچر متعارف کروا دیا گیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ میں حیران کن فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے، جس کو استعمال کرنے کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق WABetaInfoکی رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ایک نیا فیچر نظر آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ گیلری پکر لسٹ ویو کے اندر ریلز شارٹ کٹ دیا جا رہا ہے۔اس شارٹ کٹ پر کلک کرنے پر واٹس ایپ کی جانب سے ایک اسکرین اوپن کی جائے گی جہاں آپ ریلز ویڈیو کو سینڈ کرسکیں گے۔واٹس ایپ میں یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب آپ میٹا اکاؤنٹس سینٹر پر واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ان ایبل کریں گے اگر آپ کا اکاؤنٹ وہاں لنک نہیں ہوگا تو انسٹا گرام ریلز کو میڈیا پکر کے ذریعے سینڈ نہیں کیا جاسکے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میڈیا پکر میں اسکرین کے اوپر 3 ٹیب نظر آئیں گے۔ ایک ٹیب ریسنٹ کے نام سے ہوگا جس میں وہ ریلز ہوں گی جو آپ نے حال ہی میں انسٹا گرام پر دیکھی ہوگی۔دوسری سیو ٹیب میں وہ ریلز ہوں گی جو آپ نے سیو کی ہوں گی جبکہ لائیک ٹیب میں لائیک کی جانے والی ٹیبز ہوں گی۔ وہاں موجود کسی بھی ریلز پر کلک کرکے اسے واٹس ایپ چیٹ پر شیئر کیا جاسکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button