شوبز
اسرا عائشہ خان اور اداکار زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ خان اور اداکار زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، جوڑے کی جانب سے اپنے نکاح کی تصایر سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رئیلیٹی شو سے شہرت پانے والی ماڈل اسرا عائشہ خان نے اداکار اور شو کے ساتھی کھلاڑی زیب خان سے شادی کی ہے۔ جوڑے کی جانب سے اپنے نکاح کی تصایر سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ تصویروں میں اسرا کو سفید اور گولڈن رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ماڈل نے ہلکے میک اپ اور ہلکی جیولری کا انتخاب کیا اس کے ساتھ ہی زیب خان سفید شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ جامنی اور نیلے رنگ کا کوٹ پہنے نظر آئے۔ جوڑے کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔



