پاکستان
خواتین کو رہا کیا جائے ورنہ ؟ بیرسٹر گوہر کی حکومت کو کھلی دھمکی

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت کو کھلی دھمکی لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو رہا کیا جائے ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔



