اویس لغاری کا بڑا اعلان، بجلی چوروں کی شامت آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کے بڑے اعلان کے بعد بجلی چوروں کی شامت آگئی ہے، انہوں نے کیا اعلان کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جارہی ہے، 30 فیصد یا اس سے زائد لائن لاسزوالے فیڈرزپرلوڈشیڈنگ جاری رہے گی، صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے بچایا گیا ہے تاہم بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے والوں کو ریلیف نہیں دیا جائیگا۔
اویس لغاری نے مزید کہاکہ ایران امریکاجنگ کے باعث گیس کی قلت سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہورہی ہے، بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بندکرنے کیلئے ای پی ایم ایس نصب کیا جارہا ہے، الیکٹرونک پاور مانیٹرنگ سسٹم سے متعلقہ ٹرانسفارمرزبندکیے جائیں گے، ای پی ایم ایس کے نفاذ سے بجلی چوری والے علاقوں میں فیڈرکے دیگرصارفین متاثر نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ائیرپورٹ کوبین الاقوامی پروازوں کیلئے اپ گریڈکیا جارہا ہے، ائیرپورٹ توسیعی منصوبہ ساڑھے 5 ارب روپیلاگت سے جنوری2028 میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں وزیراعظم کے اعلان کردہ چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے، کینسراسپتال، سیوریج اور سڑکوں کی کشادگی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔



