بلاول کے بعد خورشید شاہ بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے، بڑا بیان داغ دیا
جبر سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی' پیپلز پارٹی آج آپ کے سامنے بیٹھی ہے'جتنا جبر ہمارے اوپر ہوا عمران خان کے اوپر نہیں ہو: خورشید شاہ

کراچی( نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بعد خورشید شاہ بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے، بڑا بیان داغ دیا سب حیران و پریشان ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جبر سے کوئی سیاسی جماعت ختم نہیں ہوتی۔ پیپلز پارٹی آج آپ کے سامنے بیٹھی ہے۔جتنا جبر ہمارے اوپر ہوا عمران خان کے اوپر نہیں ہوا۔عمران خان کے ساتھ تو عدالتیں بھی ہیں۔ہمارے خلاف تو عدالت تھی، ہمیں تو عدالت نے قتل کیا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جبر سے عمران خان بالکل نہیں ٹوٹے گا، جتنا عمران خان پر دبا ؤڈالیں گے وہ مزید مضبوط ہوگا۔کیونکہ ہم پر بھی جتنا دباؤ ڈالا گیا ہم اتنے مضبو ہوئے، ہم آج تک نہیں ٹوٹے۔ خورشید شاہ نے صدر مملکت کی مدت سے متعلق کہا کہ اختلافات اور نظریات اپنی اپنی جگہ پر ہیں۔ آئین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک موجودہ صدر عہدے پر برقرار رہیں گے۔