پاکستان

پرویزالہٰی کی کب جان چھوٹےگی؟ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا سوال

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔دوران سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ پرویز الہٰی کی کب جان چھوٹے گی؟ 

وکیل صفائی نے کہا کہ کبھی کسی شہر اور کبھی کسی شہر کے چکر لگوا رہے ہیں۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی مچلکے جمع نہیں کروائے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ آج کے دن ضمانتی مچلکے جمع کروانے تھے، کون سا مقدمہ ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کا مقدمہ ہے۔

پرویز الہٰی نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ کل مجھے اسلام آباد سے واپس لاہور لے گئے، میری فیملی سے ملاقات بھی نہیں کروائی، فیملی سے ملاقات کا مناسب آرڈر دے دیں۔اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جیل والے بھی آپ کی فیملی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button