پاکستان

زرداری کا اگلی حکومت بنانے کا اعلان، ن لیگ سمیت سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی کیوں کہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے، سندھ میں تو پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے: زرداری

سندھ( کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی جس کے بعد ن لیگی سمیت سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کا حل صرف ہمارے پاس ہے اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔ آصف علی زرداری سے پارٹی کے سینئررہنماؤں نے ملاقات کی، جس میں عام انتخابات اور سندھ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا، ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زیادہ نشستوں کے حصول کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرادری نے کہا کہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی کیوں کہ مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہی ہے، سندھ میں تو پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، ہماری توجہ پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان پرہونی چاہیے۔

بتایا جارہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک بھر میں انتخابی مہم کا محاذ سنبھالیں گے، اس سلسلے میں چئیرمین پیپلزپارٹی آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے خیبرپختونخواہ کا دورہ کریں گے، بلاول بھٹو زرداری 5 روز تک خیبرپختونخواہ میں سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری کی خیبرپختواہ میں موجودگی کے دوران صوبے سے اہم شخصیات کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button