پاکستان

پنجاب میں فلور ملوں کی ہڑتال، سرکاری آٹے کی بلیک میں فروخت ، غریب پریشان

سرکاری گندم اورآٹا چوری کرنے والی فلور ملز سے اعلان لاتعلقی ،ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کی جائے گی' چیئرمین افتخا ر مٹو

لاہور(کھوج نیوز رپورٹر، این این آئی)پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے اعلان کیا ہے کہ آج (پیر) کے روزپنجاب کی فلور ملیں سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کی سپلائی کریں گی جبکہ منگل کو غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کریں گی۔انہوں نے سرکاری گندم اورآٹا چوری کرنے والی فلور ملز سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری گندم خوردبرد کرنے والی ملز کی ایسوسی ایشن کی رکنیت ختم کی جائے گی،منگل سے شروع ہونے والی ہڑتال انڈسٹری کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب برانچ کے چیئرمین افتخار احمد مٹو نے کہا کہ سرکاری گندم اورآٹے کی خوردبرد میں ملوث فلورمل کو تحفظ دیا نہ دیں گے۔ فلورمل کے خلاف الزامات کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے بعد کارروائی انصاف کا تقاضہ ہے،جس مل کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے اس کا حقہ پانی بند کردیں گے۔ انہوںنے کہا کہ سیکرٹری خوراک چند فلور ملز کی وجہ سے 1100 ملز کو مافیا قرار دے رہے ہیںجس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سیکرٹری خوراک کے اقدامات سے عوام اور انڈسٹری کیلئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں،وزیراعظم اور وزیر اعلی کو سنگین ہوتی صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے ۔سیکرٹری خوراک حقائق کو توڑ مروڑ کر وزیراعظم اور وزیر اعلی کو گمراہ کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت اپنے سیاسی فائدے اور پالیسی کے تحت سستا آٹا سکیم جاری کرتی ہے،فلورملز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ سرکاری کوٹہ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،محکمہ خوراک آنے والی مشکل ترین گندم خریداری مہم پر توجہ نہیں دے رہا،سرکاری توانائیاں صرف ذاتی انا کی خاطر فلور ملنگ انڈسٹری کو کچلنے پر صرف کی جا رہیں ۔آج سے شروع ہونے والی ہڑتال انڈسٹری کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف ہے۔

جیل بھرو تحریک، مراد سعید کا بیان، پی ٹی آئی سمیت ن لیگی بھی پریشان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button