پاکستان

جیل بھرو تحریک، مراد سعید کا بیان، پی ٹی آئی سمیت ن لیگی بھی پریشان

امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنے پر عمران خان کو ہٹاکر چورڈاکولائے گئے،مجھے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں: سابق وزیر

سوات (کھوج نیوز، این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر مرادسعید نے کہاہے کہ جیل بھر و تحریک میں سب سے پہلے مرادسعید اور سوات کے لوگ جائیں گے ،امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنے پر عمران خان کو ہٹاکر چورڈاکولائے گئے،مجھے بھی دھمکیاں مل رہی ہیں ،پختونوں کو متحد کرنے پر مجھے راستے سے ہٹانے کی سازش ہورہی ہے۔

مرادسعید نے کہاکہ بدقسمتی سے دوسروں کی جنگ سوات کے لوگوں پر مسلط کی گئی اور دوبارہ یہی سازش ہورہی ہے کہ برف پگھلنے کے بعد دوبارہ حالات خراب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاور واقعے پر افسوس ہوا ہے تاہم افسوس اس بات کی بھی ہے کہ وفاقی کابینہ ہماری لاشوں پر سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے دروان ہمارے لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر آئی ڈی پیز بنادیا گیا لیکن اب ہم دوبارہ بے گھر نہیں ہوں گے اور نہ ہی ہم کسی ساز کا شکار ہوں گے ، انہوں نے کہاکہ جعلی حکومت نے ملک میں مصنوعی بحران پیدا کیاہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے لیکن وقت آئے گا جب تحریک انصاف دوبارہ عوامی طاقت سے برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے راہ فراراختیار کررہی ہے لیکن ہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ کب تک بھاگیں گے ،آخر ایک نہ ایک دن تو عوام کے سامنے آنا ہوگا تب پتہ چلے گا کہ کون کتنے پانی میں ہے؟

وفاق خیبرپختونخوا کا کتنے ارب کا مقروض نکلا، اعدادو شمار سامنے آگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button