پاکستان

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کب پیش کیا جائیگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 21 جون کو شام 7 بجے ہونے کا امکان ' مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لیے کوشاں ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

بلوچستان(کھوج نیوز) بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کب پیش کیا جائے گا؟ اس حوالے سے تاریخ سامنے آگئی ہے جس کے ضمن میں ارکان اسمبلی ، قبائلی عمائدین اور عوامی فود سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیش کیے جانے کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس 21جون کو شام 7بجے ہونے کا امکان ہے جبکہ اس ضمن میں وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی، قبائلی عمائدین اور عوامی وفود نے ملاقاتیں کی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق سرفراز بگٹی سے صوبائی وزرا شعیب نوشیروانی، علی مدد جتک، راحیلہ درانی، سلیم کھوسہ، بخت کاکڑ، محمد خان لہڑی اور دیگر نے ملاقات کی۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشکل حالات میں متوازن بجٹ لانے کے لیے کوشاں ہیں، تعلیم، صحت، زراعت سمیت عوامی وابستگی کے شعبوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button