ٹیکنالوجی

آئی فون نے 6افراد کی زندگی کیسے بچائی؟ چونکا دینے والی خبر آگئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) اپیل کے آئی فون نے 6افراد کی زندگی کیسے بچائی؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے جس نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 2022ء میں ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے پہلی بار سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی ایس او ایس پیغامات بھیجنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ یہ فیچر لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے اور بنیادی طور پر اس کا مقصد انسانی زندگیاں بچانا ہی ہے۔ اس فیچر سے کسی علاقے میں سیلولر سگنل یا وائی فائی دستیاب نہ ہونے کے باوجود آئی فون سے ٹیکسٹ میسج بھیجنا ممکن ہوتا ہے۔

اب اس فیچر نے ایک بار پھر زندگی بچانے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ اس بار تو پورے 6 افراد کو بچا لیا ہے۔ امریکا کی جھیل تاہو کے قریب 6 افراد اسکائینگ کرتے ہوئے ایوا لانچ میں پھنس گئے تھے۔ ایمرجنسی سروسز کے مطابق یہ افراد وہاں برف میں پھنس گئے اور علاقے میں سیلولر یا وائی فائی سگنلز موجود نہیں تھے۔ اس موقع پر ان افراد نے آی فون 14، 15، 16 اور 17 سیریز میں موجود ایمرجنسی ایس او ایس فیچر کو استعمال کیا۔ جب ایمرجنسی ایس او ایس فیچر کو ان ایبل کیا جاتا ہے تو یہ فون کو ایک سیٹلائیٹ سے کنکٹ کرتا ہے اور اس کے بعد سیٹلائیٹ کے ذریعے ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتا ہے۔

تو اس ایوا لانچ میں پھنسنے والے افراد نے ایمرجنسی ایس او ایس کے ذریعے نیواڈا کانٹی شیرف آفس کو میسج بھیجا۔ کیلیفورنیا کے آفس آف ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایا کہ ہمارے عملے کا ایک فرد 4 گھنٹوں تک نیواڈا شیرف آفس سے رابطے میں رہا تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جاسکے۔ اس ایمرجنسی ایس او ایس فیچر میں پیغام کے ساتھ ڈیوائس کی لوکیشن بھی امدادی اداروں کے ساتھ شیئر ہوتی ہے۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ریسکیو عملے نے تمام 6 افراد کو بچالیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button