پاکستان

بل گیٹس کی پاکستان آمد،بھاری سرمایہ کاری کس شعبہ میں ہوگی؟رپورٹ آگئی

بل گیٹس اپنےدورے کے دوران وہ پاکسان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھاری انوسٹمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں

نیو یارک(ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس  رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ،امکان ظاہرکیا جارہا ہےکہ بل گیٹس اپنےدورے کے دوران وہ پاکسان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھاری انوسٹمنٹ کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی بزنس ٹائیکون بل گیٹس پاکستان کا دورہ کریں گے، حکومت پاکستان بل گیٹس کو پاکستان کے آئی ٹی اور سائنس کے شعبےمیں سرمایہ کاری کیلئے قائل گے ۔حکومت نے آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی دونوں وزارتوں سے اہم منصوبوں اور سرمایہ کاری  کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

بل گیٹس کے  دورہ پاکستان  کے  دوران وزیراعظم شہبازشریف انہیں پاکستان کے آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کے بارے میں بریفنگ دیں گےجبکہ بل گیٹس کو  آئی ٹی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے  اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ رواں سال وزیراعظم شہبازشریف نےدورہ امریکا کےدوران بل گیٹس سےملاقات کی تھی، ملاقات میں آئی ٹی تعاون پربھی بات چیت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button