پاکستان

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کتنی باقی رہ گئی؟ ماہرین نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

تربیلا ڈیم میں 2 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر موجود مٹی اور ریت کا بڑا پہاڑ ڈیم کی طرف سرکنے لگا،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 50 فیصد سے زائد تک کم ہوگئی

ڈیرہ غازی خان(کھوج نیوز) تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی کتنی گنجائش باقی رہ گئی ہے ، تفصیلات سامنے آگئیں جبکہ ماہرین نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں 2 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر موجود مٹی اور ریت کا بڑا پہاڑ ڈیم کی طرف سرکنے لگا،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 50 فیصد سے زائد تک کم ہوگئی،ڈیم سے مٹی نکالنے کیلئے 15 ارب ڈالر زدرکار ہیں جبکہ سردست مٹی نکالنے کا کوئی نظام بھی نہیں واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق داسو اور بھاشا ڈیم بننے کے بعد تربیلا ڈیم میں مٹی اور ریت کا ملبہ کم ہوگا تاہم کروڑوں ٹن اور 3 کلو میٹر پر محیط مٹی اور ریت کے پہاڑ کی صفائی ناممکن ہے، مٹی اور ریت کے ملبے سے تربیلا ڈیم بھر رہاہے صفائی اور مرمت کیلئے فنڈز مختص نہیں کئے گئے تو تربیلاپاور ہاؤسز چوک کر جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button