مسلم لیگ(ن) کی قیادت حکومت میں رہ کر اپنی پارٹی کی تشہیری مہم چلانے لگی،سابق سوشل میڈیا ہیڈ کا الزام
عاطف رؤف نے حکومتی پالیسی کے خلاف سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے

لاہور(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن) کی قیادت حکومت میں رہ کر اپنی پارٹی کی تشہیری مہم چلانے لگی،سابق سوشل میڈیا ہیڈ کا الزام۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن کے سابق سوشل میڈیا ہیڈ عاطف رؤف نے حکومتی پالیسی کے خلاف سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلم لیگ (ن) سے زیادہ ڈیلیور کسی جماعت نے نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کر سکتا ہے لیکن عوام کو مشکل فیصلوں کی نظر کرنے سے پہلے عوام کو اعتماد میں لے کر انہیں روڈ میپ دینا چاہیے۔
عاطف رؤف نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لیے بغیرمشکل فیصلےلینا مستقبل میں (ن) لیگ کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کے مسلم لیگ ن سے زیادہ ڈلیور کسی نے نہیں کیا اور نہ کر سکتا ہے کوئی، لیکن مسلم لیگ (ن) مشکل فیصلہ کرتے ہوئے عوام کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس لئے شدید تنقید کا سامنا ہے،
واضح رہے کہ عاطف رؤف چند دن قبل ہی ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم سے مستعفی ہوئے ہیں جس کی جگہ صفدرخان لغاری اور جنید اکبر کو(ن) لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کا ہیڈ بنایا گیا ہے، صفدرخان لغاری پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سرداراظہرلغاری کے صاحبزادے ہیں۔