اداکارہ عائزہ خان ایک بار دلہن بن کر اپنےلاکھوں مداحوں کےدلوں پر چُھریاں چلادیں
اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے ایک بار پھر دلہن کے روپ میں منظر عام پر آکر مداحوں کے دلوں پر وار کردیا

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان ایک بار دلہن بن کر اپنےلاکھوں مداحوں کےدلوں پر چُھریاں چلادیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے ایک بار پھر دلہن کے روپ میں منظر عام پر آکر مداحوں کے دلوں پر وار کردیا۔ ڈراما ‘پُلِ صراط’ ، ‘بری عورت’ اور ‘پیارے افضل’ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکار ہ عائزہ خان ان دنوں اپنے ڈرامے جانِ جہاں سے مداحوں کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔ لیکن بات صرف اداکاری پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ عائزہ خان سوشل میڈیا صارفین کے دلوں پر بھی قابض ہیں جسکی وجہ انکی منفرد اور دلکش پوسٹس ہیں۔
عائزہ خان ان دنوں مختلف کلاتھنگ برانڈ کیلئے اشتہاری شوٹس میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں اور ساتھ ہی ڈھیروں تعریفیں بھی وصول کر رہی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے ایک بار پھر دلہن کے روپ میں منظرعام پر آتے ہوئے دلکش ویڈیو کلپ شیئر کیا جس نے انکی فین فالوونگ میں مزید اضافہ کردیا۔
مذکورہ کلپ میں اداکارہ کلاتھنگ برانڈ ’تبیہ آفیشل’ کے عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں جس میں لانگ شرٹ اور سرخ لہنگا شامل ہے جبکہ عائزہ خان کے عروسی جوڑے کو مکمل کرنے کیلئے ہیوی بارڈر سے تیار کردہ دوپٹہ بھی شامل کیا گیا تھا۔ اس شوٹ کیلئے عائزہ خان نے لباس سے میچنگ ’فرحان علی’ کے خوبصورت زیورات بھی پہنے ہوئے تھے جن میں ماتھا ٹیکا، گلے میں ہار، کانوں میں بندے اور خوبصورت گنکن شامل تھے ۔
جاذبِ نظر شخصیت میں عائزہ خان کا یہ روپ نہ صرف فیشن کی دنیا میں قہر ڈھا گیا بلکہ انکے لاکھوں مداحوں کو عائزہ خان کا دلہن روپ بے حد پسند آرہا ہے۔ اداکارہ عائزہ خان نے خود اپنے اس لُک کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’یہ شکل مجھے اپنی شادی کے دن واپس لے جاتی ہے، یہ یاد کرتے ہوئے کہ مجھے کتنا یقین تھا کہ میری شادی کے لباس کا رنگ سرخ ہوگا۔’
عائزہ خان نے اپنے مداحوں سے اہم سوال کرتے ہوئے لکھا کہ،’ کیا آپ کو لگتا ہے کہ جب دلہن کی بات آتی ہے تو سرخ رنگ ہمیشہ نمایاں ہوتا ہے؟۔ عائزہ خان نے اس سوال پر مداحوں نے جم کر کمنٹ کیے اور انکے برائیڈل لُک کو بے حد سراہا۔