اننت امبانی کی شادی،اداکارہ کرینہ کپورکا نوبیاہتا جوڑے کےنام محبت بھرا پیغام
اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے باوجود اداکارہ کرینہ کپور نے اس نوبیاہتا جوڑے کے نام محبت بھرا پیغام جاری کرکےاپنی عدم موجودگی کا ازالہ کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کےامیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کےچھوٹےبیٹےاننت امبانی اوررادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات اختتامی مراحل طےکررہی ہے۔ 12 جولائی کوہونےوالی ایشیاکی سب سےطویل اور عالیشان شادی اپنےشاہانہ طرزکی بنا پراس لیےبھی سب سےخاص تصورکی جارہی ہےکیونکہ اس شادی میں بالی سمیت انٹرنیشنل سیلیبریٹریزاوراہم شخصیات کوبھی شرکت کرنےکا اعزازحاصل ہوا ۔
نامورگلوکاروں کی پرفارمنس اورفنکاوں کا رقص جہاں اس شادی کو چارچاند لگارہاتھا وہیں اس کی جھلک سوشل میڈیا پرلمحہ بہ لمحہ زینت بن رہی ہیں۔ امبانی خاندان کی ان تقریبات میں بہترین انتظامات، دیدہ زیب آرائش اوردیگر لوازمات سمیت بالی وڈ فنکاروں کی دلکشی بھی ناقابل فراموش رہی ، اس تقریب خاص میں جہاں ایک جانب تمام نامور فنکار مدعو تھے وہیں بالی وڈ کی کئی شخصیات ایسی بھی تھیں جو اس شادی میں شرکت نہ کرسکیں۔
اس عالیشان شادی کا حصہ نہ بننے والوں میں اداکار اکشے کمار، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا نام شامل تھا وہیں اداکارہ کرینہ کپور کی عدم موجودگی بھی سب کو محسوس ہوئی۔ اننت اور رادھیکا کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے باوجود اداکارہ کرینہ کپور نے اس نوبیاہتا جوڑے کے نام محبت بھرا پیغام جاری کرکےاپنی عدم موجودگی کا ازالہ کردیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرینہ کپور نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں انہوں نے امبانی خاندان کی نئی نویلی دلہن کو اسکی نئی زندگی پر مبارک باد دی۔

کرینہ کپور نے دعائیہ الفاظ میں پیغام میں لکھا کہ،’آپ لوگوں کا سب کے ساتھ جشن منانا بے حد یاد آیا آپکواس نئی زندگی پر ڈھیروں پیار بھیج رہی ہوں’۔ یاد رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے رواں سال مارچ میں جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں بھر پور شرکت کی تھی۔ تاہم اس جوڑے نے شادی کی حالیہ تقریبات میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ فی الحال اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
 
				


