پاکستان
مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کافیصلہ،حکومت نےبھی فیصلہ کن قدم اُٹھا لیا
مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلےپرحکومت نےسینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس بلانےپرغورشروع کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کافیصلہ،حکومت نےبھی فیصلہ کن قدم اُٹھا لیا۔رپورٹ کے مطابق مخصوص نشستوں سےمتعلق سپریم کورٹ کےفیصلےپرحکومت نےسینیٹ اورقومی اسمبلی کےاجلاس بلانےپرغورشروع کردیا۔کھوج نیوز کےمطابق ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے وزیراعظم سےملاقات میں اجلاس بلانےکی تجویزدی،(ن )لیگ کےسینئررہنماؤں اوراراکین پارلیمنٹ کواسلام آباد میں رہنےکی ہدایت جاری کردی گئی،پارلیمنٹ کا اجلاس بلانےکا حتمی فیصلہ کل نوازشریف کی صدارت میں اجلاس میں ہوگا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اجلاس میں مخصوص نشستوں بارے عدالتی فیصلےپربحث ہوگی، حکومت نظرثانی اپیل میں جانےسےپہلےپارلیمنٹ کےپلیٹ فارم سےحکمت عملی مرتب کریگی۔



