صنم جاوید رہائی کے بعد پھر گرفتار، سیشن عدالت کا ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم
کیس انتظار میں رکھیں جس کے بعد سیشن جج مرید عباس نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے؟ میں پہلے آفس سے کنفرم کرلوں

اسلام آباد(کھوج نیوز) صنم جاوید کی رہائی کے بعد پھر گرفتاری، اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے سیشن جج مرید عباس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے صنم جاوید کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔بعد ازاں سیشن جج نے کہا کہ دورانِ سماعت عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈائریکشن آئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق صنم جاوید کو ہائیکورٹ پیش کیا جائے، یہ عدالت تب تک کوئی بھی فیصلہ نہیں دے سکتی جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آتا۔ دوران سماعت صنم جاوید کے وکیل نے درخواست کی کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ کیس انتظار میں رکھیں جس کے بعد سیشن جج مرید عباس نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے؟ میں پہلے آفس سے کنفرم کرلوں۔