خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پشاور(کھوج نیوز) خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا’ گورنرہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی نئی رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی ‘ فیصل کریم کنڈی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ میں 10 وزرا، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں۔ تقریب میں کے پی کابینہ میں شامل 10 صوبائی وزرا نے حلف اٹھایا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔ صوبائی وزرا میں میناخان، فضل شکور، آفتاب عالم، فیصل ترکئی،عاقب اللہ ، ارشد ایوب خان،امجدعلی، خلیق الرحمان،ریاض خان اور فخرجہاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزمل اسلم اور تاج محمد وزریراعلی کے مشیر اور شفیع اللہ جان معاون خصوصی ہیں۔
واضح رہے کہ تقریب حلف برداری میں گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ کے پی محمد سہیل آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔اسپیکرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی بھی تقریب میں موجود تھے۔



