پاکستان

نادرا کا ڈی جی ایف آئی کو خط، تحریر سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس (نادرا ) کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو خط کیوں لکھا گیا؟ اس حوالے سے خط میں لکھی گئی تحریر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادر کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ بھیجا گیا جس میں کہا گیا کہ آسٹریلوی پولیس کی درخواستوں سے متعلق ایف آئی اے نے مینوئل خطوط ارسال کیے۔ نادرا کے مراسلے پر ڈی جی کی ایف آئی اے کے تمام زونز کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے سرکلز اور دفاتر معلومات کیحصول کیلیے ڈیٹا شیئرنگ ماڈیول پورٹل کیذریعے نادرا کو درخواست بھیجیں۔

ڈی جی کی ایف آئی اے نے حکمنامے کی خلاف ورزی پر متعلقہ حکام کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا اور یہ بھی کہا کہ مینوئل ڈاک کے ذریعے خفیہ معلومات لیک ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ ڈی جی کی ایف آئی اے نے حکمنامے میں تمام ایف آئی اے زونز کو محکموں سے براہ راست رابطے سے روک دیا اور ایف آئی ایکو معلومات کے حصول کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے ذریعے رابطے کی بھی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button