ٹیکنالوجی

یوٹیوب شارٹس کو کیسے ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر کی مشہور ویڈیو ایپ یوٹیوب میں شارٹس کو کیسے ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے حیران کن رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 2020 میں یوٹیوب میں ٹک ٹاک کی جیسی مختصر ویڈیوز کو شارٹس کے نام سے متعارف کرایا گیا۔ ویسے تو مختصر ویڈیوز کافی افراد کو پسند ہوتی ہیں مگر ہر فرد ان کو پسند نہیں کرتا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ شارٹس ویڈیوز کسی لت کی طرح ہوتی ہیں اور ایک بار اسکرولنگ شروع کی جائے تو گھنٹوں تک خود کو روکنا مشکل ہو جاتا ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ یوٹیوب فیڈ کو کنٹرول کرتے ہوئے شارٹس کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔

ایسا کرنے کے بعد آپ کے اسمارٹ فون میں یوٹیوب ایپ میں مختصر ویڈیوز نظر نہیں آئیں گی۔ ویسے تو یوٹیوب میں ٹرن آف شارٹس کا فیچر موجود نہیں مگر ایسا آپشن ضرور ہے جس سے شارٹس ویڈیوز کو ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے۔ یہ ٹول ٹائم مینجمنٹ سیٹنگ میں موجود ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز دونوں میں موجود ہوتی ہے۔

اس کے لیے یوٹیوب ایپ کو فون پر اوپن کریں۔ اس کے بعد ایپ میں نیچے موجود یو (you) ٹیب پر کلک کریں۔ یو ٹیب میں جانے کے بعد اوپر موجود گیئر آئیکون پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں نیچے ٹائم منیجمنٹ آپشن کا انتخاب کریں۔ ٹائم مینجمنٹ میں نیچے شارٹس فیڈ لمٹ کا آپشن ہوگا جسے ان ایبل کریں اور 0 منٹ کا انتخاب کریں۔ اس کے بعد جب آپ ہوم فیڈ پر اسکرولنگ کریں گے تو شارٹس سیکشن نظر نہیں آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button