ٹیکنالوجی

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کی اے آئی سے متعلق حیران کن پیشگوئی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے آر ٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے متعلق حیران کن پیشگوئی کر کے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ آنے والے برسوں میں اے آئی کے خلاف غصے میں اضافہ ہوگا کیونکہ ملازمتوں سے محرومی، آن لائن مواد کی ملکیت اور تخلیقی کام کے مستقبل کے حوالے سے خدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ نہ صرف بدتر ہوگا بلکہ یہ مسلسل بدترین ہوتا جائے گا، میرے خیال میں ہم زیادہ غصہ اور مایوسی دیکھیں گے، آئندہ چند برسوں میں ہم ایسا دیکھیں گے اور متعدد افراد کے لیے حالات زیادہ سخت ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی کے حوالے سے مزاحمت اور سخت ردعمل زیادہ عام ہو جائے گا کیونکہ اے آئی ٹولز صنعتوں کو تبدیل کریں گے جبکہ ملازمتوں کے مستقبل کے حوالے سے سوالات سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملازمتوں سے محرومی کے خطرات متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو متاثر کرسکتے ہیں۔ ایڈم موسیری نے کہا کہ اے آئی سے متعلق انزائٹی فنکاروں، سوشل میڈیا انفلوائنسرز یا تخلیقی شعبوں میں کام کرنے والے افراد تک محدود نہیں، بلکہ اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے ذاتی مواد کے استعمال پر بھی خدشات سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ممکنہ سکیورٹی خطرات اور آٹومیشن سے انسانی ورکرز کی مانگ میں کمی کے امکانات پر بھی بات کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button