پاکستان

محسن نقوی کا پلٹ وار، مولانا کا سیاسی مستقبل دائو پر لگ گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایسا پلٹ وار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سیاسی مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کل مولانا نے کہا تھا کہ وہ ریاست پر تھوکتے ہیں، ان کے لیے ریاست اس دن تک ماں ہوتی ہے جب تک مال ملے، جب حکومت میں حصہ نہ ملے تو ریاست پر تھوک دو۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر جے یو آئی کافی دن سے بحث کر رہی تھی، ذاتی طور پر مولانا فضل الرحمان کا احترام کرتا تھا،کل انہوں نے جب کہا کہ میں ریاست پر تھوکتا ہوں، انہوں نے احترام کی گنجائش نہیں چھوڑی،کچھ چیزیں کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اب آپ کو ریاست سے نوکری اور پیسے نہیں ملنے۔ جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضی کے احتجاج پر محسن نقوی نے کہا کامران صاحب آپ کو سننا پڑیگا، انہوں نے اسلام کو کاروبار بنا رکھا ہے، یہ ہر اس چیز کے لیے اسلام کو استعمال کرتے جس میں ان کا ذاتی فائدہ ہو، یہی لوگ آکر کہتے تھے گورنر راج لگائیں ہماری جان چھڑائیں ۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ہمارا دورہ ایران دفاعی معاہدے سے متعلق نہیں تھا،کل مولانا فضل الرحمان نے غلط کہا کہ ہم دفاعی معاہدے کے لیے ایران گئے تھے، موجودہ بحران سنبھالنے تہران گئے تھے، میں شوق سے نہیں جاتا، مجھے پی ایم نے ٹاسک دیا ہوا ہے جس وجہ سے جاتا ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button