پاکستان

عمران خان کی صحت کیسی ہے؟ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جیل میں صحت کیسی ہے؟ اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جمع کروائی گئی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل نے عمران خان کی صحت اور ملاقوں سے متعلق 2 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے میں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عدالت میں دی گئی یقین دہانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے کہا تھا ملاقات کے بعد جیل احاطے میں میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم نامے کے باجود میڈیا ٹاک کر کے خلاف ورزی کی گئی، اسلام آبادہائیکورٹ کاسنگل بینچ شیرافضل کیس میں جیل رولز 265 کو خلاف قانون قرار دے چکا ہے، جیل میں ملاقاتوں کے ذریعے عدلیہ، فارن پالیسی، قانون نافذکرنے والی ایجنسیوں کے خلاف عوامی جذبات کو ابھارا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیکل افسران بانی پی ٹی آئی کے دن میں 3 مرتبہ کھانے پینے کی جانچ اور میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں، اس کے ساتھ متعدد سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں جس کا ریکارڈ موجود ہے، 4نومبر23 تا 10اگست 26 مختلف طبی ماہرین کے39چیک اپ کی سمری بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ہر منگل کو جیل رولزکے تحت باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے، دونوں کی اب تک 84 ملاقاتیں کرائی جاچکی ہیں، وکیل سلمان صفدربھی 10فروری اور 4 اپریل 2026 کوعمران خان سیملاقات کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button