صحت

وہ کونسی عادت ہے جو ذہین ہونے کا اشارہ دیتی ہے؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انسان میں وہ کون سی عادت ہے جو حقیقت میں اس کے ذہین ہونے کا اشارہ دیتی ہے؟ اس حوالے سے طبی ماہرین کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ خود کلامی کے عادی ہیں تو پاگل نہیں بلکہ یہ دیگر افراد سے زیادہ ذہین ہونے کی نشانی ہو سکتی ہے۔ ویسے تو اس رویے کو لوگ اچھا نہیں سمجھتے مگر ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس عادت سے دماغ کو فائدہ ہوتا ہے جیسے یادداشت بہتر ہوہتی ہے، اعتماد بڑھتا ہے جبکہ توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔

2012 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خود کلامی کرنے والے افراد تصاویر میں موجود اشیا کو زیادہ تیزی سے شناخت کرلیتے ہیں۔ اسی طرح 2023 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خودکلامی اور خود پر کنٹرول یا نظم و ضبط کے درمیان تعلق موجود ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد خود سے باتیں کرتے ہیں وہ اکثر اپنے بارے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں مگر یہ فائدہ اسی وقت ہوتا ہے جب اعتدال میں رہ کر خودکلامی کی جائے جبکہ خود پر تنقید کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button